تل ابیب ( نیٹ نیوز ) اسرائیل نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے ۔ صہیونی حکام نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند فلسطینی ابھی تک آتش زنی کے لیے غبارے اسرائیل کی طرف چھوڑ رہے ہیں۔ فلسطینی علاقے سے آتشیں بموں کو غباروں کے ساتھ باندھ کر اس لیے اسرائیل کی طرف چھوڑا جاتا ہے کہ وہ جہاں گریں، وہاں آگ لگ جائے ۔ غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے ذمے دار اسرائیلی محکمے نے کہا کہ غزہ کے بجلی گھر کو فی الحال کوئی ایندھن مہیا نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے غزہ کے تقریبا 20لا کھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورت حال مزید ابتر ہو جائے گی۔