اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈامیں شامل کرلی ہے ۔یوم استحصال کشمیر کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صحت کورونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی۔ وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پرغور کرے گی۔ بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے ، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کے لائسنس کی تجدید کی منظوری دے گی۔ اسلام آبادکے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کو دینے کی منظوری دی جائیگی ۔ وفاقی کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی، ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اجلاس میں بعض وزرا ایک بارپھر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔
فرانس سے سفارتی تعلقات کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا
پیر 30 نومبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 30 نومبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں