پیرس، انقرہ، ایتھنز (نیٹ نیوز،ایجنسیاں) سمندری علاقے میں گیس وتیل کی تلاش کے معاملے پر ترکی اور یونان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔فرانس نے ترکی کے خلاف مشرقی بحیرہ روم میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیا جبکہ یونان نے اپنی فوج کو الرٹ کر دیا ہے ۔دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ علاقہ ہماری ملکیت،ترکی کسی مرحلے پر نہیں جھکے گا۔