پیرس (سپورٹس ڈیسک) ڈنمارک کے کریگ اینڈرسن نے ٹور ڈی فرانس کا 19واں مرحلہ جیت لیا۔ انہوں نے یہ مرحلہ 5 گھنٹے ، 36 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کیا۔ 53 سیکنڈ کے فرق سے لوکا میزگچ دوسرے نمبر پر رہے ، اسی وقت کے ساتھ جیسپر سٹویے ون کا نمبر تیسرا رہا۔ پریموز روگلک نے یلو جرسی کیلئے اپنی 57 سیکنڈ کی برتری برقرار رکھی۔ امکان ہے کہ ماؤنٹین ٹائم ٹریل کے بعد سلووینیا کے لوکا میزگچ پہلا ٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیں گے جبکہ روایت کے مطابق آج پیرس میں آخری مرحلے پر وہ یلو جرسی کیلئے امیدوار نہیں ہوں گے ۔