پیرس (این این آئی)فرانس میں پیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف 14ویں ہفتے بھی احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں،پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی برسا کر منتشر کیا۔علا وہ ازیں صدر میکغوں نے مظاہر وں کے دوران یہودی مخالف نعروں کی شدید مذ مت کی ہے ۔