پیرس( نیٹ نیوز) فرانسیسی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں کو ابتداء میں ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے سے اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے ۔فرانس میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا ’’ کلوروکوئین‘‘ تجویز کرنے پر زور دیا ہے جس کیلئے ان ڈاکٹرز نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی شروع کی ہے جس پر2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردیئے ہیں۔