لاہور(سٹاف رپورٹر)اسلام دشمنی میں مبتلا فرانسیسی صدر اپنے ہوش و حواس کھو چکا ہے ۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر نے اسلام دشمنی اور حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی تمام حدود پار کر دی ہیں ۔فرانس کے صد نے گستاخ رسول بدبخت سیمول پیٹی کے جہنم واصل ہونے کے بعداسے فرانس کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ دیاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اب اس پر محض احتجاج نہیں بلکہ عملی اقدام کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی بنانا ہو گی۔