لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں کی علیحدگی کے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں چرچے ہیں اداکار فرحان سعید نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ عروہ حسین نے بھی طلاق کی خبروں پر اپنا موقف ظاہر نہیں کیا ۔