لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹرز عمران فرحت اور عمر گل نے حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔دونوں کھلاڑی اپنا آخری فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹروں کوشایان شان طریقے سے الوادع کیا جائے گا۔دونوں کھلاڑیوں کو بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے خاص طور پر ٹیم میں شامل کیا ۔ذرائع کے مطابق عمر گل اور عمران فرحت اپنے آخری میچ سے قبل ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سیزن میں اعزاز چیمہ کو بھی شایان شان انداز میں الوداع کیا گیاتھا۔