لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار فردوس جمال کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے انسٹاگرام پر حمزہ فردوس نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اْن کی بیٹی نے اپنے والد کی اْنگلی پکڑی ہوئی ہے ۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حمزہ فردوس نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اْنہیں بیٹی کی رحمت سے نواز ا ہے جس کا نام اْنہوں نے ’اریانا مرجان فردوس‘ رکھا ہے۔