ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرشیخ رشید ریلوے ملتان کینٹ سٹیشن پر جوش خطابت میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کو فردوس نرگس کہہ کر پکارتے رہے ، بعدازاں یاد آنے پر فوری غلطی کی تصحیح کی اور فردوس عاشق کہا،وہ فردوس عاشق کو مشوروں سے نوازتے رہے اور اپنی وزارت اطلاعات کے دور کی مثالیں بھی دیں۔ اس دوران خارجہ امور سے متعلق سوال پوچھا گیا تو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ وہ دوسری وزارتوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے ۔