لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے فرد اور انتقال کے حصول کیلیے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں یونیورسل ایکسس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سہیل اشرف کے مطابق پنجاب بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں کہیں سے بھی فرد ، انتقال کی رسائی دی جائے گی ۔ملتان کا رہائشی لاہور کے کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال پاس کروا سکے گا ،پہلے فرد یا انتقال کے حصول کیلئے سائل کو متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل رسائی دینے کا مقصد عوام کو سہولت دینا ہے ۔پہلے سائلین کو فرد اور انتقال کے حصول کیلئے اپنے متعلقہ علاقے میں جانا پڑتا تھا ، اب سائلین جہاں پر کام کر رہے ہیں وہیں سے فرد اور انتقال پاس کروا سکتے ہیں۔یونیورسل ایکسس نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے گی۔