برلن( اے ایف پی) جرمن کمپنی سیمنز نے کہا ہے کہ اس کے میڈیکل آلات بنانے والے آرم نے امریکی سرجیکل روبوٹس میکر کارنڈس کو ایک ارب یورو میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل شیئر ہولڈرز اور ریگولیٹرز سے منظور کرائی جائے گی۔ میونخ بیسڈ گروپ کا کہنا تھا کہ سیمنز کمپنی کے تمام شیئرز4.28 شیئرز فی ڈالر کے حساب سے 1.1ارب ڈالر میں خریدے گی ۔ واضح رہے کہ امریکی کمپنی کارینڈس روبوٹس بناتی ہے جو سرجنز کو شریانوں اور وریدوں کے آپریشن میں مدد دیتے ہیں۔