لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، پلاٹینم کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کرس گیل ،ملتان سلطان نے کرس لین ،پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر جبکہ لاہور قلندرز نے افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان کو چن لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مین چیئرمین پی سی سبی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ چھ فرنچائزز کے مالکان اور آفیشلز نے شرکت کی۔ تقریب میں لاہور قلندرز کی جانب سے عاقب جاوید، پشاور زلمی کی جانب سے محمد اکرم، وہاب ریاض، کامران اکمل، شعیب ملک، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے معین خان، کراچی کنگز کی جانب سے وسیم اکرم، بابر اعظم، محمد عامر، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان، ملتان سلطانز کی جانب سے مشتاق احمداپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔ کرس گیل کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنی ٹیم کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کرلیا۔پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر کو چن لیا، جبکہ لاہور قلندرز پلاٹینم میں راشد خان کو چن لیا۔ڈافٹ میں 20 ممالک کے 400 سے زائدغیر ملکی کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ مجموعی طور 814کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ بنے ۔ ڈرافٹ میں سب سے پہلا انتخاب اسلام آباد یونائٹیڈ نے وائلڈکارڈ پر پلاٹینم کیٹگری میں فاسٹ باؤلر حسن علی کا کیا ۔ کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی ،ڈین کرسچن کو منتخب کرلیا، کراچی کنگز کی پلاٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرام شامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد نبی اور ڈین کرسچن شامل ہیں۔ سلور کیٹیگری میں جو کلارک، محمد الیاس اور آل راؤنڈر دانش عزیز، ذیشان ملک جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راؤنڈر قاسم اکرم ،سپلیمنٹری راؤنڈ میں افغانستان کے نور احمد کو منتخب کیا گیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئس گریگری، افتخار احمد ،گولڈ کیٹیگری میں فل سالٹ، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر، ریس ٹاپلے ،ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد وسیم جونیئر اور احمد سیفی عبداﷲ جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن اور عاکف جاوید کو منتخب کرلیا۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس لین ،سلور کیٹیگری میں محمد رضوان، صہیب مقصود، صہیب اﷲ، سہیل خان، ایڈم لائتھ ،ایمرجنگ کیٹگری میں شاہنواز دھانی، محمدعمر ، سپلیمنٹری راؤنڈر میں فاسٹ بولر عمران خان سینئر، کارلوس بریتھ ویٹ کو منتخب کیا۔ پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ ملر ،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان، گولڈ کیٹیگری میں عماد بٹ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں شفین ردر فورڈ، سلور کیٹیگری میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، محمد عمران، محمد عرفان ،ایمرجنگ کیٹیگری میں سپنر ابرار احمد، محمد عمران اور سپلیمنٹری راؤنڈ میں نوجوان فاسٹ بولر عامر خان کو منتخب کیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں راشد خان ، سلور کیٹیگری میں ٹایم ایبل، سلمان علی آغا، ذیشان اشرف، محمد فیضان،ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ خان، زید عالم ،سپلیمنٹری راؤنڈ میں انگلش اوپنر جو ڈینلی، احمد دانیال کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس گیل اور ٹام بینٹن،گولڈ کیٹیگری میں عثمان شنواری ، سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ، قیص احمد، محمد فیضان، عبدالناصر ،ایمرجنگ کیٹیگری میں صائم ایوب، آرش علی خان جبکہ سپلیمنٹری راؤنڈ میں جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور عثمان خان کو منتخب کرلیا۔ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کا پاکستان میں منعقد ہونا خوشی کی بات ہے ، پی سی بی اور فرنچائز نے مل کر پی ایس ایل کو ایک برانڈ بنا دیا جس پر قوم کو فخر ہے ، کوشش ہو گی کہ شائقین کی محدود تعداد کے لئے حکومت سے اجازت مل جائے ۔