الخلیل(این این آئی)قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کردیئے جبکہ قیدی بنائے 2فلسطینی بچوں کے وکلاء کو ملاقات سے روک دیا ۔ فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد عمور نے کہا کہ صہیونی حکام نے الھذالین، المصری، التنبہ اور الفقیر خاندانوں کے 18 مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مسماری کا حکم دیا ۔