لندن(سپورٹس ڈیسک) رنگ میں مخالفین کے چھکے چھڑانے والا پھر بیوی کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین نے کہا ہے کہ فریال نے ہم سے بیٹا چھین لیا۔باکسرکے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے 6 ماہ سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کو خاندان سے دور رکھنے کی اصل وجہ بہو فریال مخدوم اور ان کی والدہ ہیں۔ والدین کے مطابق عامرخان شادی سے پہلے والدین کے بہت قریب تھے ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ فریال مخدوم سے شادی کے بعد خاندان میں دراڑیں پڑ گئیں جو وقت کے ساتھ ساتھ دراز ہوتی جا رہی ہیں۔