ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ ادکار اداکار اکشے کمار کو بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں تین سال قبل ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا۔تحقیقاتی ٹیم 2015ء میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے صفحات پھٹے ہوئے ملنے کے بعد ہونے والے فسادات کی تحقیقات کر رہی ہے ، فسادات کے دوران بہبل کالان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔اکشے کما ر کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں قید ڈیرہ سچاسود ا کے چیف گرمیت رام سے کبھی بھی نہیں ملے ۔ تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور اُن کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل کو بھی طلب کیا ہے ۔