لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکار ہ آفرین پری کی شاندار پرفارمنس، شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔اداکارہ ان دنوں شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ ’’گھونگھٹ ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔ ہدایتکار اجمل ملک کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والے ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ دیدار ملتانی، مینا خان، اداکار مختار چن ، عمران شوکی اور دیگر شامل ہیں۔ اداکارہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہوں ۔کوشش ہوتی ہے ہر ڈرامے میں اپنا بھرپورکردار نبھائوں اور رقص سے بھی شائقین کے دل جیت لوں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام فنکار شائقین کے چہروں پر خوشی بکھرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔