فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سیشن کورٹ فیصل آباد نے حساس ادارے کے خلاف بے بنیادالزام تراشی پر غداری کا مقدمہ درج کئے جا نے کی در خواست پر سینیٹر حاصل بزنجو کو 8اگست کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اقبال سپرا نے یہ حکم مقامی وکیل کی طرف سے دا ئر کیجا نے والی رٹ پٹشن میں جا ری کیا ہے ، مقامی وکیل رانا سفیان نے اپنی رٹ پٹشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ حاصل بزنجو نے سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد حساس ادارے کے سربراہ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایا جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجر و ح ہوئے ۔