لاہور،فیصل آباد(نیو زرپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) اینٹی کرپشن حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق مسلم لیگی ایم این اے عابد شیر علی کے بہنوئی اور اور چودھری شیر علی کے داماد قیصر ادریسکے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کراکے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی،محکمہ جنگلات کی زمین پرعابد شیر علی فیملی نے ناجائز ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھا۔اینٹی کرپشن فیصل آبادنے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز فارم ہاؤس اور ڈیرے کو گرا دیا۔ادھرڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ڈاکٹر احمد عفان کی ہدایت پرحکام نے کروڑوں روپے کی زمین ہتھیانے کے ا لزام میں محکمہ ہائی وے کے پٹواری محمد رمضان کو گرفتار کر لیا، اس کیس میں پٹواری مقبول پہلے ہی گرفتار ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔محکمہ ہائی وے ، ایل ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو کے عملے نے ملی بھگت کر کے ایک خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین جعل سازی سے ہتھیا ئی جس پر خاتون نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی۔ حکام نے حلقہ پٹواری نیاز بیگ مقبول، محمد رمضان، تحصیلدارظہیرالحسن، نائب تحصیلدار میاں عابد حسین، گرداور محمد اقبال سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔