فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)سوساں روڈ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ برآمد ہوا ہے ، جسکو نگہبان سنٹر کی انتظا میہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سوساں روڈ پر زنجیروں میں جکڑے ہو ئے کمسن بچے کو دیکھ کر خدا ترس رکشہ ڈارئیور اعجاز نے اسکو نگہبان سنٹر کی انتظا میہ کے حوالہ کیا ، جس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ وہ اروڑی بلوچاں کے رہائشی بہادر کا بیٹا ہے اور اسکا نام ساغر ہے جبکہ اسکے والدین اسکو گھریلو کام کاج کے سلسلہ میں مدینہ ٹاؤن میں واقع ایک کوٹھی میں چھوڑ گئے تھے ، جہاں پر گھریلو کام کاج کرانے کے ساتھ ساتھ مالکان اسکو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے زنجیروں میں جکڑ دیتے تھے اور گذشتہ روز وہ موقعہ ملنے پر بھاگ کر آ گیا ہے ۔انچارج نگہبان سینٹر ریحانہ یاسمین کے مطابق بچے کے ورثاء کی تلاش کیجا رہی ہے اور اسکے ورثاء کا سراغ ملنے کے بعد انکے خلاف قانونی کا رروائی کرائی جا ئے گی ۔