فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد میں رفیق کالونی سے 5 سالہ بچے کو محلہ داروں نے اغوا کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ، پو لیس نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کر لیا ، رفیق کالونی کا رہائشی عرفان زرعی ادویات کا کا رو بار کرتا ہے اور10 اپریل کو اسکا پا نچ سالہ بیٹا کتام علی گلی میں کھیل رہا تھا ، اسکو اسلام نگر کے غلام عباس عرف مٹھو اور عمیر عرف میرو نے اغوا کر لیا ، دونوں نے اسکو نا معلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے پکڑے جا نیکے خوف سے اسکی لاش کو باوا چک میں بہنے والے سیم نالہ میں پھینک دیا ، لاش گذشتہ روز مل گئی ، پولیس نے دونوں کو شک پر حراست میں لیا دونوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اعتراف جرم کرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔