اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی۔سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ کی وساطت سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر نے اپنے اثاثے اور دوہری شہریت چھپائی۔ فیصل واوڈا نے لندن میں 9 قیمتی جائیدادیں کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔ جھوٹا بیان حلفی دینے پر فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے ۔آرٹیکل 63کی شق 2 کے تحت فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا جائے ۔خیال رہے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے ۔