لاہور(سپورٹس رپورٹر ) دسویں فیض میموریل ایک روزہ کرکٹ ٹورنا منٹ میں باغبانپورہ ایگلٹس نے پہلے رائونڈ کے ایک میچ میں اپالو کلب کو جبکہ دوسرے رائونڈ کے میچ میں البلال کلب کو 93رنز سے ہرا دیا۔باغبانپورہ ایگلٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووروں میں 252 رنز بنائے ۔ البلال کلب مطلوبہ سکور کے جواب میں 159رنزبنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں رائو خیام، ارشمان بٹ اور محمد کاشف نے بالترتیب69، 35اور21رنزبنائے ۔ بائولنگ سائیڈ سے احسن علی نے 41 رنز کے عوض5 وکٹیں سلمان نصیر نے 39رنز کے عوض2وکٹیں اورکمال انجم نے 27رنز کے عوض2 وکٹیں حاصل کیں۔