لاہور (نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14سال پہلے میں نے جو ایم ایل ون کا خواب دیکھا تھا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس کو حقیقت کا رنگ مل گیا۔ اگلے سال 1861میں انگریز دور کی ڈالی گئی کراچی سے لے کر پشاور تک 1800سو کلومیٹر کا ٹریک تبدیل کرنے پر کام شروع کردیاجائیگا۔ اس سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا اور اس سلسلے میں کوئی نئی درخواست نہیں لے رہے ہمارے پاس پہلے سے 10سے 12لاکھ درخواستیں موجود ہیں اس میں سے ہی سلیکشن کریں گے ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانو می کوچز لگا رہے ۔ 15تاریخ کو جناح ایکسپریس کا اکانومی کلاس کا کرایہ آدھا ہو گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا خسارہ 5 برس کے بجائے 3 سال میں ختم کریں گے ۔علاوہ ازیں انہوں نے پیشگوئی کی کہ فضل الرحمان پھنسنے جارہے ۔صرف اللہ جانتا ہے کہ مولانا کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مولانا کے پاس کچھ نہیں اور پیپلزپارٹی کی بات بھی حتمی نہیں، تمام مسائل خلا میں لٹک رہے ہیں۔