پشاور،ڈی آئی خان(خبر نگار،92نیوزرپورٹ، نمائندہ92نیوز،صباح نیوز)نیب پشاور نے جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے دست راست ،امیرڈی آئی خان اور سابق ڈی جی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو گرفتار کرلیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کے دست راست کو پشاور سے گرفتار کیاگیا، موسیٰ خان کے بڑ ے بیٹے طارق بلوچ مولانا فضل الرحمان کے پرسنل سیکرٹری ہیں،موسیٰ خان بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد آثاثوں کے الزام میں انکوائری جاری تھی،وہ سیاست میں فعال اور مولانا فضل الرحمن کے قریبی رفقا میں شامل ہیں۔موسیٰ خان بلوچ غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کا سوالنامہ جمع کرانے نیب پشاورآئے تو اانہیں گرفتارکرلیاگیا،نیب نے موسیٰ خان بلوچ کوپشاورکی احتساب عدالت میں پیش کیا،احتساب عدالت نے ان کو 6روزہ ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا،موسیٰ خان کو 30ستمبرکودوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ موسیٰ خان کی گرفتاری کے معاملہ پرامیر جمعیت علما ے ئاسلام خیبرپختونخوا کے سربراہ سینیٹرمولانا عطا الرحمن نے کہا اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ، نیب اگر کسی بڑے کو بھی گرفتار کرے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ،موسیٰ خان کو فورا رہا کیا جائے ، انتقامی اور بلاجواز گرفتاری پر آج احتجاجی ریلی نکالیں گے ۔