کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں11 طالبان ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ۔صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لے لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں11 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ۔آپریشن کے دوران کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔