لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکار نوید رضا کی نئی اردو فلم’’ایک رشتہ‘‘ کا یونٹ فلم کے گانوں کی عکسبندی کے لیئے کلر کہار پہنچ گیا۔دوگانے عکسبندکر لیئے ۔تفصیلات کے مطابق فلم کا یونٹ گذشتہ دنوں کلرکہار پہنچا جس میں اداکارہ نیناں سنیناں ،بیا علی،حارث علی،سلمان شیخ اور اعجاز فرید سمیت ویگر شامل ہیں۔ایک ملاقات کے دوران نوید رضا نے بتایاکہ ان کی فلم کا وائینڈ اپ مکمل ہوچکاہے اب اس کے گانوں کی عکسبندی کی جارہی ہے جس میں اداکارہ نیناں سنیناں پر دوگانے فلم بند کیئے جا چکے ہیں جبکہ حارث علی اور بیاخان پر آج گانے عکسبندکیئے جائینگے ۔یہ گانے گلوکار بابرانجم،ماہ نور علی اور امتیاز علی نے گائے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ اس فلم کو وہ عیدالضحی پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لاہور واپسی پر وہ اس کی ڈبننگ اور بیک گراؤنڈ میوزک پر کام شروع کر دینگے تاکہ عید پر اس کو ریلیز کیا جاسکے ۔