لاہور ، بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) سیر وسیاحت کیلئے جانے والا پاکستانی تاجروں کا وفد ازبکستان میں محصور ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے پاکستانی تاجروں کا 48رکنی وفد دو ہفتے قبل سیر کیلئے ازبکستان گیا تھا جو فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے تاشقند میں محصور ہو گیا ۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ائیر پورٹ پر موجود تاجروں نے اپیل کی ہے حکومت پاکستان واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کرے ۔ تاجروں نے رضا کارانہ پیشکش کی کہ ہم واپس پہنچ کر خود کو 14روز کیلئے قرنطینہ کر لیں گے ۔فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے 51پاکستانی بنکاک ایئرپورٹ پرپھنس گئے ۔21مارچ سے خواتین اوربچوں سمیت51پاکستانی بنکاک ایئرپورٹ پرموجودہیں۔ایک متاثرہ خاتون سعدیہ نے اپنے پیغام میں کہا21مارچ کو6بجکر45منٹ پرفلائٹ تھی، بورڈنگ کے وقت کینسل ہوگئی،4دن سے بغیرسامان کے ایئرپورٹ کے اندرموجودہیں،4دنوں سے ایئرپورٹ کے اندرفرش پرسورہے ہیں،حکومت واپسی کیلئے اقدامات کرے ۔