اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پاکستان میں افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر عاطف مشعل نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں خطے میں قیام امن اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا مولانا فضل الرحمٰن نے گولڑہ شریف جاکر حضرت پیر شاہ عبدالحق گیلانی کے وصال پر پیر سید معین الحق گیلانی سے تعزیت کااظہارکیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر شاہ عبدالحق گیلانی کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔