لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ہماری انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی ، کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کی طرح فلم پروڈیوسرز اور فنکاروں کوبھی بینکوں سے قرضے ملنے چاہئیں اور حکومت اور سٹیٹ بینک اس کے لئے پالیسی کااعلان کریں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو حکومت کی سطح پر کوئی سہولیات اور مراعات میسر نہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں فنکاروں کو بے پناہ عزت اورمراعات دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے حکومت فلم پروڈیوسروں ا ور فنکاروں کے لئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی کے لئے پالیسی بنائے ۔