مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،صباح نیوز)قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے مندوب احمد الرویضی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔دریں اثنا گذشتہ روز زیمر شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 62 سالہ سعید عساف اور ان کے بیٹے 27 سالہ رامی عساف کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ادھر یہودی شرپسند پھر مسجد اقصی ٰ میں داخل ہوگئے ۔اسرائیل کے اریحا میں 300 ایکڑ اراضی ضبط کرنیکے منصوبے کیخلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے احتجاج کیا ہے ۔ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے فلسطینی اراضی کے اسرائیلی ریاست پر قبضے کے منصوبے (فلسطینی سرزمین کی چوری اور سرقہ ) کے بارے میں مشاورت دوبارہ شروع کردی۔دریں اثنا سعودی عرب اور قطر میں مقیم دو فلسطینی کرونا کی وبا کی وجہ سے دم توڑ گئے ۔