تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی قید خانوں میں مسلسل دو سال سے قید فلسطینی خاتون سماجی کارکن امل سعد کو رہا کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امل سعد کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت اللحم سے ہے اور انہیں اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2017ء کو گھر سے اٹھایا۔ پانچ بچوں کی ماں امل سعدنے اسیری کا بیشتر عرصہ بدنام زمانہ اسرائیلی جیل دامون میں گذارا جہاں انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔