تہران(این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،امریکہ شیطان،یورپی ممالک اس کے چیلے ہیں۔انہوں نے کہاامریکہ اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو نہتا کرنے کی مذموم مہم شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے دفاع کی صلاحیت کھو دیں، فلسطین صہیونی ریاست کے قبضے سے آزادی عالم اسلام اور عرب ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء اور فلسطین کی آزادی تک مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آیت اﷲ خامنہ ای نے کہا کہ خطے کی تمام قوتوں، عرب ممالک اور عالم اسلام کو فلسطین کی آزادی کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔امریکہ کو خطے سے نکالنا اور امریکی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو نہتا کرنے کی مذموم مہم شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے دفاع کی صلاحیت کھو دیں۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی وفاداری میں لڑنے والے مجاھدین نے غزہ اور یمن کے مزاحمت کاروں کو مدد فراہم کی ہے ۔