روم(این این آئی)اٹلی کی حکومت نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیاں غیر آئینی ہیں جو خطے میں امن مساعی کو آگے بڑھانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اطالوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں دائمی اور دیر پا امن کا راستہ فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل دو ریاستی حل سے ہوکر گزرتا ہے ۔قبل ازیں اطالوی وزیرخارجہ لویگی ڈی مایو نے دارالحکومت روم کے فارنسینا ہائوس میں فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔