لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی دیکھ کر دل اداس ہو جاتا ہے ،سلطان راہی کا قتل اصل میں پنجابی سینما کا قتل تھا اور آج کا زوال اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں بہار بیگم نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھاکہ اسٹوڈیوز میں بیک وقت چھ ، چھ فلموں کے سیٹ لگے ہوتے تھے اور اس طرح گہما گہمی ہوتی تھی جیسے کوئی جلسہ ہو رہا ہو لیکن آج اسٹوڈیوز میں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں جسے دیکھ کر دل بہت دکھی ہوتا ہے ۔