لاہور (نیٹ نیوز )وزیراعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی بائیوگرافی فلم ’’کپتان‘‘ میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کوصارفین نے بولڈ تصویر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کشمیری نژاد امریکی ماڈل واداکارہ سعیدہ امتیاز نے انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر ڈالی تو صارفین نے انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ’’نہ ہم روکیں نہ تو رکو ۔ ۔ ۔ پیار کی راہ میں لے چلو‘‘۔