لاہور( شوبز ڈیسک) مدھواینڈ کمپنی کے زیر اہتمام الحمرا ہال ٹو میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’دل دا جانی ‘‘شروع ہو گیا ۔ فلمسٹار مدھو کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے شروع ہونے والے مذکورہ سٹیج ڈرامہ میں اداکارہ خودبھی مرکزی ادا کر رہی ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر اظہر ملک ہیں۔ مدھو ایک سال کے بعدالحمرا میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے میں اپنے فن کامظاہرہ کر رہی ہیں۔شائقین کی بڑی تعداد نے ڈرامے کو بہت پسند کیا ہے ، مدھو کی پرفارمنس پر لوگوں نے خوب تالیاں بھی بجائیں۔ شائقین نے کہا ہے کہ ڈرامے میں تمام کردار بہت اچھے ہیں ، سب کی محنت سے ہی ڈرامے کو چار چاند لگ گئے ہیں۔