لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ر و فلمساز شباب کیرانوی کی 38ویں برسی آج منائی جائیگی۔شباب کیرانوی 1925 میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اوران کا اصل نام حافظ نذیر احمد تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1955 میں بطور پروڈیوسر فلم ’’جلن ‘‘سے کیا جبکہ بطور ہدایتکار ر ان کی پہلی فلم ’’ثریا ‘‘تھی۔