لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)موٹروے پولیس نے چوری کے موٹر سائیکل پر ساہیوال سے کراچی جاتے ہوئے دو بچوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطا بق 10 اور 11 سالہ بچوں نے فلموں سے متاثر ہوکر واردات کی،دونوں کمسن بچوں ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کی، گھر سے بھاگے دونوں بچے فلمی انداز میں ساہیوال سے کراچی جانا چاہتے تھے ۔قومی شاہراہ پر خانیوال کے نزدیک کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے روکا گیا دونوں نے موٹروے پولیس کے رکنے پر بدتمیزی شروع کردی ایڈمن افسر راؤ وقار نے شک پڑنے پر پوچھ گچھ کی تو موٹر سائیکل چوری کی ہونے کا انکشاف ہوادس سالہ ارشد اور گیارہ سالہ وقار ساہیوال کے رہائشی تھے ۔ دونوں بچوں کے والدین کو موٹروے پولیس نے تلاش کیا ،موٹر سائیکل اور بچوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔