منیلا ( نیٹ نیوز ) فلپائن میں گز شتہ روز زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جس کے باعث 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ 6.1ایک کی شدت کے اس زلزلے کا مرکز دارالحکومت منیلا سے 60 کلومیٹر دور زمین میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع پامپانگا صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے ۔