رملہ(صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے دو بچوں سمیت 4 فلسطینی شہری گرفتار کر لیے ۔ اسرائیل نے بیلجئم سے ’آلوس‘ کی کارنیوال پریڈ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسیر ماھر ابو ھنیہ کو چار سال قید کی سزا سنا دی ۔فلسطین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن موسی ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے وفد نے قطر میں روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے دو نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے دوسری طرف اردن نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کو یک طرفہ اقدام اور امن مساعی کوتباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے گائوں میں دو بہنوں کو بے گھر کر دیا۔ حماس کے لبنان میں سیاسی شعبے کے رکن جھاد طہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ، فلسطین مذاکرات میں فلسطینی قوم کی تمام نمائندہ قوتوں کی شرکت ضروری ہے ۔