لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریما خان اور کرکٹر شاہد آفریدی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بنیں گے ۔ دونوں سٹار جب واشنگٹن ڈی سی ائر پورٹ پہنچے تو وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئر پورٹ کے باہر پرستاروں نے انہیں شاندار انداز سے ویلکم کرتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ امریکہ روانگی سے قبل اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے میری گزارش ہے کہ وہ اس میں بڑ چڑھ کر حصہ لیں۔