منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں )فلپائن کے صدر نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیدیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو دوترتے کی جانب سے یہ حکم غذائی قلت کی وجہ سے ہونے والے احتجاج کے بعد جاری کیا گیا۔ٹی وی پرقوم سے خطاب میں صدر نے کہا تمام اس وقت حکومتی قوانین کی پاسداری کریں کیونکہ یہ ایک مشکل وقت ہے ۔ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے ۔ پولیس اور فوج کو میرے احکامات ہیں کوئی بھی اس وقت پریشانی پیدا کرے جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہو تو اسے گولی ماردیں۔ حکومت کو مت دھمکائیں اور چیلنج نہ کریں، اس سے آپ نقصان اٹھائیں گے ۔