ہلسنکی(نیٹ نیوز)فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیر اعظم سانا میرین نے آخر کار اس شخصیت سے شادی کر لی جو سولہ برس سے میرین کی زندگی میں شامل ہے ،سرکاری بیان کے مطابق شادی کی تقریب کا انعقاد ہفتے کے روز خاتون وزیر اعظم کے سرکاری دفتر میں ہوا، اس موقع پر دونوں افراد کے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب موجود تھے ۔یاد رہے کہ میرین اور مارکوس کی ایک ڈھائی سالہ بچی بھی ہے ،میرین نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں وہ سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں گلدستہ لیے اپنے شوہر مارکوس رائکونن کے ساتھ نظر آ رہی ہیں ۔