لاہور (شوبز ڈ یسک ) ٹیلی ویژن ڈراموں کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ شاہدکا کہنا ہے کہ انہوں نے فن کی خاطر ڈاکٹری چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بننے کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اور ایک سال بعد ہی فیصلہ کرلیا کہ اب مجھے ایس ایم سی سے ڈاکٹر نہیں بننا، بلکہ ڈراموں میں اداکاری کرنی ہے ، اس کے بعد میں نے ایک کمپنی میں ایکٹنگ کے لیے آڈیشن دیا اور اتفاق سے کامیاب ہو گئی۔