لاہور(کامرس رپورٹر)ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل کے احکامات پر نادہندہ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے کنکشنز کاٹ دئیے گئے -294 منقطع ہونیوالے کنکشنز پر 86 کروڑ روپے کے بل واجب الادا ہیں۔جن نادہندہ کے کنکشنز منقطع کیے گئے ہیں ان میں مختلف قومی و بین الاقوامی کمپنیا ں اور متعدد انڈسٹریل اور کمرشل میٹرز کے مالکان شامل ہیں،سوئی گیس کمپنی ذرائع نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کی طرف سے نادہندہ کو متعدد بار نوٹسز بھجوائے گئے مگر انہوں نے اپنے واجب الادا بلز ادا نہیں کیے جس پر گزشتہ روز محکمے نے نادہندہ کے گی کنکشنز منقطع کر دئیے ہیں۔