کراچی (سپورٹس رپورٹر) فنڈز کی عدم دستیابی اور ملکی صورتحال اور سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر اکتوبر میں پشاور میں شیڈول نیشنل گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے ،گزشتہ تین ،چار دن میں بلوچستان میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی اداروں نے میگا ایونٹس کی سیکورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے میزبان خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے تعاون سے ان قومی کھیل کو اپنے یہاں منعقد کرانا ہے جس کی حتمی تاریخ 26اکتوبر سے یکم