اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ ) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں حوالدارتنویرشہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں حوالدارتنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔زخمی جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔