لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز فنکاروں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران شوبز اداکارہ خوشبو خان، ندا چوہدری، ثوبیہ خان میگھا ،ہما علی، گلوکارہ عینی طاہر ہ ،کامیڈین قصیر پیا اور ناصرچنیوٹی سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ غر یب آدمی پہلے ہی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے ۔ ان حالات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ظلم کی انتہائی ہوگی جس کے خلاف ہم بھی احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے اس لیے حکومت قوم پر مہنگائی کے بم بر سانے کے بجائے ان کو ریلیف دے ۔ ہم وزیراعظم عمران خان سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ قوم سے تبدیلی کے وعدے کو پورا کریں ۔